۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ رکن پنجاب اسمبلی نے یوم خواتین پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے کہا کہ یوم خواتین پر ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا چاہیے کہ ہم صاحبزادی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کردار کو اپنائیں، اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی آخرت کا سامان کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے یوم خواتین پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔

قرار داد میں سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ خاتون جنت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اُن کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم خواتین پر ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا چاہیے کہ ہم صاحبزادی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کردار کو اپنائیں، اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی آخرت کا سامان کریں۔

سیدہ زہرا نقوی نے قرارداد میں کہا کہ یہ ایوان یوم خواتین کے موقع پر غیر اسلامی طرزِ عمل اپنانے اور غیر اسلامی طریقہ زندگی اختیار کرنے کے مطالبات کی پُر زور مذمت کرتا ہے۔

قبل ازیں یوم خواتین کی مناسبت سے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کے موقع پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جو خواتین باہر ہیں یا گھروں کو چلا رہی ہیں، ملکی سیاست، ملکی معیشت، تعلیم و کھیل کے شعبے میں اپنا لوہا منوانے والی خواتین خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنا آئیڈل بناتے ہوئے اپنے معاملات کو سیرت زہراؑ پر استوار کریں گے۔

آخر میں کہا کہ پاکستان کی سیاست میں سرگرم خواتین محترمہ فاطمہ جناح کی تعلیمات و افکار سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .